بھارت نے پاکستان میں تعینات رہنے والی اپنی ہی سفارت کار کو ’جاسوس‘ قرار دے دیا

11:02 AM, 19 May, 2018

اسلام آباد:بھارت نے پاکستان میں تعینات رہنے والی اپنی ہی سفارت کار کو ’جاسوس‘ قرار دے دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیو دہلی کی عدالت نے جاسوسی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے قراردیا ہے کہ اسلام آبادمیں بھارتی ہائی کمیشن میں تعینات رہنے والی سفارت کار مادھوری گپتا ملک کی خفیہ دستاویزات پاکستان کو فراہم کرنے کی مرتکب ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:افواہیں دم توڑ گئیں،محمد بن سلمان خیریت سے ہیں:سعودی پریس ایجنسی نے نئی تصویر جاری کردی
ایڈیشنل سیشن جج سدھارتھ شرماکے مطابق مادھوری گپتا اسلام آباد میں اپنی تعیناتی کے دوران دفاع، وزارت داخلہ اور بھارتی ہائی کمیشن میں تعینات اہم افسران اور ان کے خاندانوں کے بارے میں تفصیلات پاکستان کی خفیہ ایجنسی کو فراہم کرتی رہی ہیں۔جس کی وجہ سے ان افسران کو خطرات لاحق ہو سکتے تھے۔


خیال رہے کہ پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مادھوری گپتا پررازداری کے قانون کی خلاف ورزی کا باقاعدہ الزام عائدکیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی ریاست ٹیکساس کے سکول میں فائرنگ، 8 طلبا ہلاک ہو گئے

مادھوری گپتا اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن میں پریس اینڈ انفارمیشن سروس میں سیکنڈ سیکریٹری کے فرائض انجام دیتی تھیں۔پولیس نے 53سالہ مادھوری گپتا کو دہلی سے ان کے گھر سے گرفتار کیا تھا ۔مادھوری گپتا کے خلاف آفیشل سیکرٹریٹ ایکٹ کی 3دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں