استنبول: فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف او آئی سی کے ہنگامی اجلاس میں وزیراعظم پاکستان نے خطاب میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کی آزادانہ اورشفاف تحقیقات کرائی جائے۔
یہ بھی پڑھیں:افواہیں دم توڑ گئیں،محمد بن سلمان خیریت سے ہیں:سعودی پریس ایجنسی نے نئی تصویر جاری کردی
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کے سفاکانہ قتل عام کے خلاف اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی اجلاس کے لیے مسلمان ملکوں کے سربراہان استنبول پہنچے جہاں پاکستانی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے خطاب کیا۔اپنے خطاب میں وزیراعظم نے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کی آزادانہ اورشفاف تحقیقات کرائی جائے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی ریاست ٹیکساس کے سکول میں فائرنگ، 8 طلبا ہلاک ہو گئے
اس موقع پر انہوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کی منتقلی کی بھی مذمت کی۔شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان میں جمعے کو یوم یکجہتی فلسطین کے طور پر منایا گیا۔اپنے خطاب کے دوران انہوں نے آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ان کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل مسئلہ فلسطین کےحل کیلیے اپنی قراردادوں پرعمل کرائے۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام بھی 70 سال سے بھارتی جبر و استبداد کا شکار ہیں اور وہاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہورہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اختلاف بھلا کر او آئی سی پلیٹ فارم سے مضبوط موقف دینےکی ضرورت ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ فلسطین پر سلامتی کونسل کی قراردادوں سے بھی انحراف کیاجارہاہے جبکہ فلسطینیوں کی جدوجہد آزادی کو دہشتگردی سے جوڑا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:راحت فتح علی خان نے سوشل میڈیا پر بھارتی گلوکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا
انہوں نے کہا کہ ہمیں آپس کے سیاسی اختلافات کو ختم کرنا ہوگا اور فلسطین اور کشمیر کے معاملات پر مضبوط موقف اختیار کرنا ہوگا۔وزیراعظم کا کہناتھا کہ بھارت کشمیریوں کے حق خودارادیت پرعملدرآمد نہیں کررہاہے، قابض افواج کے خلاف معاشی اور دیگر اقدامات کرنے ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:چوہدری نثار کی موجودگی میں پارلیمانی بورڈ کا حصہ نہیں بنوں گا: پرویز رشید
انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کیلئے عالمی عدالت انصاف کےآپشن پربھی غورکرناچاہیے، ان کے قتل عام اور ریاستی دہشتگردی کاخاتمہ ضروری ہے۔او آئی سی سربراہ اجلاس اسرائیلی فورسز کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف مظالم پر بلایا گیا ہے جس کی صدارت ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کررہے ہیں۔شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ آزاد اور خود مختار فلسطین چاہتے ہیں جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں