ٹیکساس:امریکی ریاست ٹیکساس کے ہائی سکول میں فائرنگ سے پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ جاں بحق ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ شب امریکی ریاست ٹیکساس کے سکول میں فائرنگ سے جہاں 8 طلباءموت کی نیند سو گئے وہیں پر سبیکا کی موت کی خبر آنے پر گھر میں کہرام مچ گیا۔کراچی گلشن اقبال کی رہائشی 16 سالہ سبیکا،یو ایس ایکسچینج پروگرام کی طالبہ تھی،سبیکا کی واپسی 9جون کو طے تھی۔
This is Sabika, she’s a friend of ours and she’s an exchange student from Pakistan. Today, she was killed in the school shooting of Santa Fe, Texas. I never took this personally but now I’m devastated and I think something should be done. This could be any of us. pic.twitter.com/raJ2KurL27
— Boutaina (@Boutayn62531577) May 18, 2018
یہ بھی پڑھیں:امریکی ریاست ٹیکساس کے سکول میں فائرنگ، 8 طلبا ہلاک ہو گئے
ماں ، باپ ہونہار بیٹی ، بہن بھائی پردیس سے لوٹنے والی سبیکاکے استقبال کی تیاریوں میں مصروف تھے کہ سبیکا کی موت کی خبر خاندان پر قیامت بن کر ٹوٹ پڑی۔دکھوں سے چور والد کا کہنا ہے فائرنگ کی اطلاع ملنے پر رابطہ کی کوشش کی مگر جواب نہ مل سکا،بیٹی عید پر گھر لوٹنے والی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں:راحت فتح علی خان نے سوشل میڈیا پر بھارتی گلوکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا
With less than a month until going home to her friends and family, Sabika Sheikh, a YES exchange student from Pakistan, was killed in the #SantaFeHighSchool shooting. If this had happened to me when I was on YES in Jordan it would be "terrorism"-why is it different when it's here pic.twitter.com/CeozGAVSRN
— Ariel Russell (@russ_ari) May 18, 2018
بھرپور استقبال کی تیاریوں میں تھے ،کیا خبر تھی کہ سبیکا کی میت کا انتظار کرنا ہوگا۔اہل خانہ کا کہنا ہے کہ امریکہ میں پاکستانی سے سفا رتخانہ سے رابطہ میں ہیں۔۔سبیکا کی میت جلد از جلد پاکستان لا نے کی کو شش کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ہم نے ڈبل شاہ کو سنگل شاہ بنادیا، چیئرمین نیب
سبیکا کے والد کہتے ہیں نے کہا کہ امریکی پروگرام کے لیے6 ہزارطلبہ میں سے 75 کومنتخب کیا گیا تھا،جن میں ان کی بیٹی بھی شامل تھی۔اہل خانہ کا کہنا کہ امریکہ میں پاکستانی سفا رتخانہ سے رابطہ میں ہیںاورسبیکا کی میت جلد از جلد پاکستان لا نے کی کو شش کر رہے ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں