ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ ہما قریشی آئندہ فلم میں سپر اسٹار رجنی کانت کے ساتھ رومانس کرتی نظر آئیں گی.
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلم پروڈیوسر نے ہما قریشی کا انتخاب اس لئے کیا کیونکہ انہیں ایک مضبوط اداکارہ کی ضرورت تھی.اس فلم کی شوٹنگ ممبئی میں 28 مئی سے شروع ہوگی. جبکہ ادکارہ اس فلم میں رجنی کانت کی ہیروئن کا کردار اداکریں گی۔
دوسری جانب بالی ووڈ اداکارہ اس کردار کو لے کر کافی پرجوش ہیں.ان کا کہنا ہے کہ میں اس فلم کے بارے میں فی الحال کوئی بات نہیں کر سکتی لیکن اتنا بتا سکتی ہوں کہ میرے لئے سپر سٹار رجنی کانت کے سے کام کرنا فخر کا باعث ہے۔
ہما قریشی آئندہ فلم میں رجنی کانت کی ہیروئن بنیں گی
ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ ہما قریشی آئندہ فلم میں سپر اسٹار رجنی کانت کے ساتھ رومانس کرتی نظر آئیں گی.
11:01 PM, 19 May, 2017