لیموں کینسر سمیت کئی بیماریوں سے بچاؤ میں مفید

10:20 PM, 19 May, 2017

نیوویب ڈیسک

نیو یارک: امریکی طبی ماہرین نے کہا ہے کہ لیموں کینسر سمیت کئی بیماریوں سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

کیلی فورنیا یونیورسٹی کے شعبہ صحت کے ماہرین نے کہا ہے کہ لیموں کے چھلکوں کا استعمال انسانی جسم کو کینسر سمیت کئی بیماریوں سے بچاتا ہے جس کے باعث کئی ادویات میں لیموں کے چھلکے کا استعمال بھی کیا جاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ لیموں کولیسٹرول کم کرنے اور مدافعتی نظام کو بہتر بنانے میں انتہائی مفید ہے۔ لیموں کے چھلکے میں موجود لیمونائڈز اور فلونائڈز کے باعث کینسر کے خلیات کی نشوونما رک جاتی ہے جبکہ پرانا کینسر بھی کم ہونے لگتا ہے۔

ماہرین کے مطابق تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ لیموں کے چھلکے سے دل کے دورے سے بچاؤ ممکن ہے۔ اس میں موجود وٹامن سی کے باعث دانتوں کی صحت برقرار رہتی ہے۔

مزیدخبریں