لاہور: پاکستان میں مبینہ دہشتگردی کرتے ہوئے پکڑا جانے والا بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے بارے میں عالمی عدالت کا حتمی فیصلہ آنے کا انتظار ہے ۔ عالمی عدالت کے فیصلے کو بھارت کو اپنی بہت بڑی کامیابی سمجھتا ہے ۔لیکن بھارت کا کلبھوشن کے معاملے میں اگلا ہدف کیا ہو گا تجزیہ کاروں نے حیران کن انکشافات کر دیئے ۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت کا اگلا اور اصل ہدف کل بھوشن تک قونصلر رسائی حاصل کرنا ہے تاہم پاکستان کی طرف سے کلبھوشن کو قونصلر رسائی دینا بڑی حماقت ہوگی، کیونکہ اس کے نتیجے میں سارا کھیل پلٹ سکتا ہے.
پاکستان کے پاس ایسی اطلاعات ہیں کہ بھارت کلبھوشن کو پٹی پڑھا کر کیس کمزور کرنے کا منصوبہ رکھتا تھا. اگرچہ نئی دہلی سرکاریہ جواز گھڑرہی ہے کہ قونصلر رسائی کے ذریعے وہ معلوم کرنا چاہتی ہے کہ کلبھوشن یادیو کس حالت میں ہے اور یہ کہ اسے بنیادی انسانی حقوق دستیاب ہیں یا نہیں لیکن ذرائع کے بقول بھارت کے اصل عزائم اس کے برعکس ہیں۔ پاکستان کو ملنے والی انفارمیشن کے مطابق بھارت چاہتا ہے کہ کلبھوشن سے کسیطرح یہ کہلوالیا جائے کہ اسے بلوچستان کے بجائے ایران سے اغوا کیا گیا تھا اور یہ کہ اس سے ویڈیو اعترافات بھی ڈنڈے کے زور پر کرائے گئے۔ ذرائع کے مطابق اگر بھارت کلبھوشن سے یہ کہلوانے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو نہ صرف پاکستان کا کیس کمزور ہوجائے گا بلکہ سارا کھیل پلٹ کر بھارت کے حق میں جاسکتا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں