انڈونیشین حکام نے سینکڑوں حشرات الارض بیرون ملک لے جانے والے شخص کو گرفتار کر لیا

08:22 PM, 19 May, 2017

نیوویب ڈیسک

جکارتہ:  انڈونیشیا کے حکام نے سینکڑوں حشرات الارض بیرون ملک لیجانے کی کوشش کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا ۔

جمعہ کو ذرائع ابلا غ نے کسٹم افسر رضوان علادرس کے حوالہ سے بتایا کہ جکارتہ انٹر نیشنل ائر پورٹ پر کتسو ہیدے نیتو نامی جاپانی باشندے کے سامان کی تلاشی لی گئی جس کے دوران 250 حشرات بر آمد ہوئے ان میں 181 چھپکلیاں ، اور 7 کچھوے شامل ہیں۔

انڈونیشیا میں حشرالارض کی کنزرویشن کے حکام نے بتایا کہ برآمد ہو نے والے حشرات الارض کی یہ اقسام ناپید ہو نے کے خطرہ سے دوچار ہیں اس لئے جاپانی باشندے کتسو ہیدے نیتو کو عدالت میں جرم ثابت ہونے پر5 سال قید کی سزاہو سکتی ہے ۔

کسٹم حکام کے مطابق یہ حشرات جاپان لے جائے جا رہے تھے اور کسٹم ریگو لیشنز کے مطابق مقدمہ چلائے جانے کی صورت میں نیتو کو 3 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے ۔

مزیدخبریں