کراچی اور لاہور کے بعد اسلام آباد میں بھی انٹرنیشنل ریسلرز کو رنگ جمانے کی اجازت مل گئی

08:13 PM, 19 May, 2017

ندیم حسن کلیر

لاہور :کراچی میں اپنی طاقت کے جوہر دکھانے کے بعد  چار خواتین ریسلر ز سمیت 25 انٹرنیشنل ریسلرز شائقین کا دل جیتنے لاہور میں آ گئے ہیں  اور لاہور میں رنگ کے کنگ شائقین کو متاثر کریں گے ۔لیکن اس کے ساتھ ساتھ  پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں بھی  غیر ملکی پہلوان اپنے فن سے ریسلنگ کے دیوانوں کے دل جیتیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں انٹرنیشنل ریسلنگ مقابلوں پر حکم امتناع واپس لے لیا گیا جس کے بعد انٹرنیشنل ریسلرز اسلام آباد میں  21 مئی کو اپنا رنگ جمائیں گے۔اسلام آبادکے ایڈیشنل سیشن جج سید فیضان حیدرگیلانی نےنجی ایونٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو قمر چودھری کی درخواست پر اسلام آباد کی حدود میں انٹرنیشنل ریسلنگ مقابلوں پر حکم امتناع دے رکھا تھا ۔

آج سماعت شروع ہوئی تو درخواست گزار قمر چودھری نے حکم امتناع کی درخواست واپس لے لی اور موقف اختیار کیا کہ وہ پاکستان میں انٹرنیشنل ریسلنگ ایونٹ کے خلاف نہیں بلکہ بین الاقوامی ریسلرز کو پاکستان لانے کے لیے خود انہوں نے کوششیں کیں۔ان کا کہنا تھا کہ صرف فکسنگ اور کمپنی سے معاہدے کی خلاف ورزی پر دائر درخواست کی پیروی کی جائے گی.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں