چین جنوبی کوریا کے ساتھ تعلقات معمول پر لانا چاہتا ہے،صدر زی جن پنگ

08:11 PM, 19 May, 2017

نیوویب ڈیسک

بیجنگ:  چین کے صدرشی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین جزیرہ نما کوریا پر امریکی اینٹی میزائل نظام نصب کرنے پر کشیدگی پر جنوبی کوریا کے ساتھ تعلقات معمول پر لانا چاہتا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے جنوبی کوریا کے نئے صدر مون جئی ان کے سفیر لی ہئی چن سے بیجنگ میں ملاقات کے دوران کہا کہ ہم چین اور جنوبی کوریاکے تعلقات معمول پر لانے ، تاریخی نتائج کے حصول اور مناسب طریقے سے تنازعات کے حل کے لئے مل کر کام کرنے کے خواہش مند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا کے سفیر کا چین کا دورہ اور دو طرفہ تعلقات سے متعلق اہم امور پر بات چیت جنوبی کوریا کے صدر اور ان کی انتظامیہ کی طرف سے تعلقات کی بہتری کی کوششوں کو ظاہر کرتا ہے. 

مزیدخبریں