چینی جنگی طیاروں نے امریکی ایئر فورس کے طیارے کا راستہ روکا: امریکی فضائیہ

07:00 PM, 19 May, 2017

واشنگٹن:  بحرالکاحل میں تعینات امریکی ایئر فورس کی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل لاری ہوج نے کہا ہے کہ چند روز قبل چینی لڑاکا طیاروں نے امریکی فضائیہ کے ایک طیارے کی معمول کی پراواز میں خلل ڈالنے کی کوشش کی تھی۔

غیر ملکی خبررساں ادار ے کے مطابق امریکی فضائی فوج کی ترجمان نے اس چینی کارروائی کو انتہائی غیر ذمہ دارانہ فعل قرار دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق رواں ہفتے کے دوران چین کے 2 ایس یو تھرٹی فائٹرز طیاروں نے امریکی طیارے کی پرواز میں خلل ڈالنے کی کوشش کی ۔

اس دوران امریکا کا جنگی طیارہ بین الاقوامی فضائی علاقے میں تھا۔ امریکا نے سفارتی اور عسکری رابطوں کے ذریعے اپنا احتجاج بیجنگ حکومت کو پہنچا دیا ہے۔

مزیدخبریں