امریکہ میں بوسہ لینے والے شخص کو سانپ نے کاٹ لیا

06:29 PM, 19 May, 2017

نیوویب ڈیسک

فلوریڈا:  امریکی ریاست فلوریڈا میں سانپ کا بوسہ لینے والے شخص کو سانپ نے کاٹ لیا ۔

امریکی ریاست فلوریڈا کے علاقے پٹنم کانٹی میں چارلز گوف نے ایک سانپ دیکھا۔ ان کا ایک ہمسائیہ رون رینلڈ نے اس سانپ سے کھیلنا شروع کر دیا۔ اس کھیل کھیل میں رون نے سانپ کا بوسہ لینے کی کوشش کی لیکن سانپ نے انہیں کاٹ لیا جس کے بعد رون کو فضائی ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

چارلز گوفکے مطابق رون نے کہا کہ میں اس سانپ کا منہ چومنے لگا ہوں اور پھر سانپ نے اس کے منہ پر کاٹ لیا۔انھوں نے مزید کہا رون نے بے وقوفی کی۔

میرا خیال ہے کہ اس کو لگ رہا تھا کہ وہ بوسہ لے گا اور سانپ کچھ نہیں کرے گا۔ لیکن ایسا نہیں ہوا۔ رون کی حالت تشویشناک تھی لیکن اب ان کی حالت کافی بہتر ہے۔

مزیدخبریں