جھاڑکھنڈ : بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ میں مشتعل ہجوم نے بچوں کو اغوا کے شبہ میں 6 افراد کو ہلاک کر تے ہوئے پولیس پر پتھرا کیا اور دو پولیس گاڑیوں کو آگ لگا دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ کے دو شہروں میں مشتعل عوام نے چھ افراد کو ہلا ک کر دیا ہے۔ ہلاک شدہ افراد پر شبہ تھا کہ وہ بچوں کو اغوا کرنے والے کسی گروپ کے کارکن تھے۔
تین افراد کو جھاڑکھنڈ کے ضلع مشرقی سنگھ بھوم میںہلاک کیا گیا اور تین افراد کو قریبی ضلع سرائے کیلا میں مار دیا گیا۔ مشتعل ہجوم کی پولیس کے ساتھ بھی جھڑپیں ہوئی ۔ جن میں لوگوں نے پولیس پر پتھرا کرنے کے علاوہ ان کی دو گاڑیوں کو آگ بھی لگا دی۔