برطانیہ، عام انتخابات میں 30پاکستانی نژاد برطانوی شہری بھی امیدوار

06:16 PM, 19 May, 2017

نیوویب ڈیسک

لندن:  برطانیہ کے عام انتخابات میں 30 پاکستانی نژاد برطانوی شہری بھی الیکشن لڑیں گے، لیبر پارٹی کی جانب سے 14 ،لبرل ڈیموکریٹس سے 9،حکمران جماعت کنزویٹیو پارٹی سے 6 اور سکاٹش نیشنل پارٹی کی جانب سے ایک پاکستانی نژاد برطانوی شہری انتخابات میں حصہ لے گا۔

تفصیلات کے مطابق , پاکستانیوں کا برطانیہ کے سیاسی نظام میں اثر و رسوخ بڑھنے لگا، اگلے ماہ ہونے والے عام انتخابات میں مختلف سیاسی جماعتوں کے ٹکٹس پر  30 پاکستانی نژاد برطانوی شہری انتخاب لڑ رہے ہیں۔

برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کی جانب سے 8 جون کو ملک بھر میں سنیپ الیکشن کے اعلان کے بعد سیاسی گرمی بڑھنے لگی،سیاسی جماعتوں نے اپنے امیدواروں کی فہرستیں جاری کی ہیں،لیبر پارٹی کی جانب سے 14،لبرل ڈیموکریٹس کی جانب سے 9،حکمران جماعت کنزویٹیو پارٹی کی جانب سے 6 اور سکاٹش نیشنل پارٹی کی جانب سے ایک ، پاکستانی نژاد برطانوی شہری انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں.

حزبِ مخالف کی جماعت لیبر پارٹی نے دوسری جماعتوں کے مقابلے میں زیادہ پاکستانی نژاد شہریوں کو ٹکٹ دیئے ہیں،سب سے زیادہ سات پاکستانی نژاد برطانوی شہری لندن کے حلقوں سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں،اگلے ماہ ہونے والے انتخابات میں 650 نشستوں کے لئے تین ہزار سے زیادہ امیدوار میدان میں اترے ہیں۔

مزیدخبریں