اسلام آباد: شہر اقتدار کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں رواں ماہ کے دوسرے ہفتے رینجرز نے چھاپہ مارا تو وزارت داخلہ نے ڈی جی رینجرز پنجاب سے وضاحت طلب کر لی۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ رینجرز نے کارروائی سے قبل ضلعی انتظامیہ سے منظوری لی اور نہ پولیس کو اطلاع دی۔ قانون کے مطابق رینجرز کو پولیس کے بغیر چھاپے مارنے کا کوئی اختیار نہیں۔
ذرائع کے مطابق رینجرز حکام کو بائیس مئی تک وضاحت پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ وضاحت نہ آئی تو مفاد عامہ میں رینجرز کو واپس بھیج دیا جائے گا۔
رینجرز حکا م نے کارروائی کے نتیجے میں ایم کیو ایم لندن کے کارندوں کی گرفتاری اور اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں