تربت: بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں مصروف محنت کشوں پر دہشت گردوں نے ایک اور وار کر دیا۔ سڑک کی تعمیر میں مصروف تین مزدوروں کو نا معلوم مسلح افراد نے شہید کر دیا ہے۔ واقعہ کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کر کے فورسز نے ترقی کے دشمنوں کا تعاقب کرنا بھی شروع کر دیا۔ لیویز حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور موٹرسائیکلوں پر سوار تھے۔
وزیر اعلیٰ ثناءاللہ زہری نے دہشت گردوں کے وار کی مذمت کی اور کہا ہے کہ صوبے کی ترقی روکنے والوں کی ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔
واضح رہے 13 مئی کو امن دشمنوں نے گوادر کے علاقے پشگان اور گنز میں روزگار کے لئے گئے مزدروں کو نشانہ بنایا تھا۔ نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 9 مزدروں کو ابدی نیند سُلا دیا تھا جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 مزدور زخمی بھی ہوئے۔ جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق سندھ سے بتایا گیا۔
یاد رہے اپریل میں بھی ضلع خاران میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے تحت ایک سڑک کی تعمیر میں مزدور مصروف تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 4 مزدور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں