اسلام آباد: پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت جسٹس یحی آفریدی کی سربراہی میں خصوصی عدالت کے تین رکنی بینچ نے کی۔ وزارت داخلہ نے سابق صدر کی جائیداد سے متعلق نامکمل رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جس میں بتایا گیا کہ آرمی ہاوسنگ اسکیم میں پرویز مشرف کے گھر سے متعلق رپورٹ ڈائریکٹر ملٹری لینڈ سے ابھی تک موصول نہیں ہو سکی۔
خیابان فیصل کراچی کی جائیداد کے بارے میں جی ایچ کیو کو لکھ دیا گیا جس کا رپورٹ کا انتظار ہے۔ چک شہزاد فارم ہاؤس اسلام آباد میں واقع جائیداد کمشنر اسلام آباد نے کنفرم کی ہے۔ پرویز مشرف کی لاہور، گوادر اور کراچی کی جائیداد کی رپورٹس کا ابھی انتظار ہے۔
عدالت کو وزارت داخلہ نے اپنے جواب میں بتایا کہ پرویز مشرف کو وطن واپسی پر فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائیگی۔ جسٹس یحیی آفریدی نے ریمارکس دیئے کہ مشرف کو ہر حال میں عدالت کے روبرو پیش ہونا ہو گا۔ یہ کیسے ہو سکتا ہے جس عدالت نے مشرف کی گرفتاری کے دائمی وارنٹ جاری کیے ہوں وہی اسے معطل کر دے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں