رندیپ ہودا نے نئی فلم ”بیٹل آف سارا گڑھی “کے لئے روپ بدل لیا

01:12 PM, 19 May, 2017

نئی دہلی :بالی ووڈ کے اداکار رندیپ کمال کے اداکار ہیں اور ان کی جتنی بھی فلمیں اب تک آئی ہیں سب ایک سے بڑھ کر ایک تھیں اور بہت مختلف موضوعات کے ساتھ ساتھ فلم کی موسیقی بھی بہت لاجواب ہوتی ہے ۔ادکار ہمیشہ سنجیدہ کردار کرتے دکھائی دیتے ہیں اور اب یہ  بالی وڈ اداکار رندیپ ہوداہدایت کار راج کمار سنتوشی کی نئی فلم ”بیٹل آف سارا گڑھی “  کرتے نظر آئیں گے جس کے لیے لئے انہوں نے اپنا روپ بدلا اور گھنی داڑھی اور مونچھیں رکھ لیں ،فلم میں اداکار سپاہی حوالدار ایشار سنگھ کا کردار ادا کریں گے ۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار رندیپ ہودا نے فلموں میں اپنے مختلف روپ دھارنے کے حوالے سے کہا کہ کردار کو حقیقت کا رنگ دینے کے لئے مختلف روپ اپنانے پڑتے ہیں اور اس کے لئے وہ کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے اتنی بڑی تبدیلی پہلی بار نہیں کی بلکہ اس سے قبل فلم” سربجیت“ میں سربجیت سنگھ کے کردار کے لئے جسمانی تبدیلیاں لائیں اور اس کے بعد فلم ”دو لفظوں کی کہانی“ کے لئے 30 کلو وزن بڑھایا اوراس حوالے سے میرے والدین کا خیال ہے کہ میں بالکل پاگل ہوں لیکن بنیادی طور پر یہ اندرونی ہلچل ہوتی ہے ۔

رندیپ کی مشہور فلموں میں سربجیت،مرڈر تھری،دو لفطوں کی کہانی،جسم ٹو،ہائی وے ،لال رنگ،جان ڈے ،ڈی اور رسک وغیرہ شامل ہیں۔

مزیدخبریں