شاہد آفریدی نیٹ ویسٹ ٹی 20 بلاسٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے ہیمپشائر کا حصہ بن گئے

01:01 PM, 19 May, 2017

اسلام آباد:سٹار آل رائونڈر شاہد خان آفریدی نے نیٹ ویسٹ ٹی 20 بلاسٹ 2017کیلئے ہیمپشائر سے معاہدہ کر لیا ہے۔ شاہد آفریدی رواں سال کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کی ٹیم ہیمپشائر میں شامل ہونے والے دوسرے غیر ملکی کھلاڑی ہیں، ان کے ساتھ جارج بیلی بھی اسی ٹیم میں فن کا مظاہرہ کریں گے۔

ساتھ کوسٹ کلب کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق سابق آل رائونڈر شاہد آفریدی انگلش ڈومیسٹک ٹی 20 ٹورنامنٹ میں ہیمپشائر کی نمائندگی کریں گے۔ بوم بوم کے نام سے شہرت رکھنے والے شاہد آفریدی اپنے جارحانہ کھیل اور فلک شگاف چھکوں کی بدولت ٹی 20 کرکٹ کے خطرناک ترین بلے باز مانے جاتے ہیں۔ انہوں نے 98 انٹرنیشنل ٹی 20 میچ کھیل کر 97 وکٹیں بھی حاصل کر رکھی ہیں۔ شاہد آفریدی اس سے پہلے 2011اور 2016میں ہیمپشائر کی جانب سے کھیل چکے ہیں۔ آخری مرتبہ اس ٹورنامنٹ میں انہوں نے 17.36 کی اوسط سے 191 رنز بنائے تھے جبکہ 6.22 اکانومی ریٹ کے ساتھ 9 وکٹیں بھی حاصل کی تھیں۔

انہوں نے 2011میں اپنی ٹیم کو فائنل میں پہنچانے میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔ہیمپشائر ڈائریکٹر ہو کرکٹ جائلز وائٹ نے کہا ہے کہ ہم رواں سال ٹی 20 ٹورنامنٹ کیلئے شاہد آفریدی کو دوبارہ ٹیم میں خوش آمدید کہنے کیلئے بہت پرجوش ہیں۔وہ گزشتہ سالوں میں حاصل ہونے والی ہماری کامیابیوں میں اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں اور ہمیں محسوس ہوتا ہے کہ ان کا ٹیلنٹ موجودہ سکواڈ میں بالکل فٹ بیٹھتا

مزیدخبریں