امیتابھ بچن اور رشی کپور نئی فلم” 102 ناٹ آﺅٹ “میں باپ بیٹے کا کردار ادا کریں گے

امیتابھ بچن اور رشی کپور نئی فلم” 102 ناٹ آﺅٹ “میں باپ بیٹے کا کردار ادا کریں گے

ممبئی : امیتابھ بچن نے بہت عرصہ بالی ووڈ پر راج کی اور بلی ووڈ کا کنگ کہلوائے اور آج بھی ان کی اداکاری بہت سراہی جاتی ہے اور آج بھی وہ کئی فلموں میں بطور ہیرا نظر آتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ اداکار رشی کپور بھی بالی ووڈ کے اپنے دور کے چاکلیٹی ہیرو مانے جاتے تھے  ۔اب  بالی و وڈ اداکار امیتابھ بچن اور رشی کپور کی نئی فلم” 102 ناٹ آﺅٹ “کی پہلی جھلک جاری کر دی گئی ۔فلم میں امیتابھ اور رشی کپور باپ اور بیٹے کا کردار ادا کریں گے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار امیتابھ بچن اور رشی کپور نے ماضی میں ایک ساتھ کام کیا اور اب وہ ہدایتکار امیش شکلا کی نئی فلم میں دوبارہ ایک ساتھ نظر آئیں گے،فلم میں امیتابھ 102 سالہ ضعیف العمر باپ جبکہ رشی کپور ان کے 70 سالہ بیٹے کا کردار ادا کریں گے، یہ فلم مصنف ،شاعر ،گجراتی اداکار اور ہدایتکار سومیا جوشی کے ڈرامہ” 102 ناٹ آﺅٹ“پر مبنی ہو گا ۔اداکار رشی کپور نے ٹویٹر پر امیتابھ بچن کے ساتھ 26 سال بعد کام کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ رشی کپور اور امیتابھ بچن نے پہلے ایک ساتھ کام کیا تو تھا لیکن پچھلے 26سال سے دونوں نے ایک ساتھ کام نہیں کیا اور اب دونوں ایک ساتھ اس فلم میں جلوہ گر ہوں گے  جس پر دونوں جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا ہے ۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ دونوں سینئیر اداکاروں کے بیٹے بھی اداکار ہیں لیکن شاید اس میدان میں رشی کپور تھوڑے آگے نکل گئے ہیں کہ ان کا بیٹا رنبیر کپور بالی ووڈ کا ہر دلعزیز اور چاکلیٹی ہیرو تصور کیا جاتا ہے جبکہ امیتابھ کے بیٹے ابھیشک بچن جو کہ ایشوریہ رائے کے شوہر ہیں نے کوئی خاص کامیابی حاصل نہیں کی وہ ایک درمیانے درجے کے اداکار تصور کیے جاتے ہیں۔