ایف بی آئی کی تفتیش امریکہ کو نقصان پہنچا رہی ہے امریکی صدر ٹرمپ

12:21 PM, 19 May, 2017

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے انتخاب میں روس کے اثرانداز ہونے سے متعلق تفتیش کےلئے خصوصی کاونسل کی تقرری کے فیصلے سے امریکہ کو بہت بڑی زک پہنچ رہی ہے۔ایک پریس کانفرنس کے دوران بات کرتے ہوئے انھوں نے ایک بار پھر اپنا دفاع کیا اور انتخابی مہم کے دوران روس کے ساتھ کسی بھی طرح کی ملی بھگت سے انکار کیا۔

انھوں نے   کہاکہ یہ پورا معاملہ محض نشانہ بنانے کےلئے ہے جس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلناواضح رہے کہ اس معاملے کی تفتیش کےلئے ایف بی آئی کے سابق سربراہ رابرٹ مولیر کو ذمہ داری سونپی گئی ہے  تقریبا سبھی جماعتوں کے سیاسی رہنماوں نے ان کی تقرری کا خیر مقدم کیا ۔
گذشتہ ہفتے ڈونلڈ ٹرمپ نے وفاقی تحقیقی ادارے ایف بی آئی کے سربراہ جیمز کومی کو برطرف کر دیا تھا جس کے بعد سے اس معاملے کی خصوصی تفتیش کے لیے انتظامیہ پر زبردست دباو تھا۔
صدر ٹرمپ نے اس بات کی تردید کی تھی کہ انھوں نے جیمز کومی کو برطرف کر کے اس معاملے کی تفتیش پر اثرا انداز ہونے کی کوشش کی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں