ٹائم میگزین کےسرورق پر روسی عمارت کی وائٹ ہاﺅس پر برتری کی تصاویر نے ہنگامہ کھڑا کر دیا

11:41 AM, 19 May, 2017

واشنگٹن :ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد روس کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔پچھلے دنوں ایف بی آئی چیف کے برطرفی ، انتخابات میں روسی ایجنسیوں کی طرف سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت میں مشتبہ کردار ، روس کے بارے میں امریکی صدر کی پالیسی میں بڑے یوٹرن کے بعد امریکہ میں سیاسی حلقوں سمیت سکیورٹی حکام میں پریشانی کی لہر دوڑ چکی ہے ۔
اسی صورت حال کو دیکھتے ہوئے ٹائمز میگزین کے کور فوٹو کو بڑی اہمیت دی جارہی ہے ۔ اس فوٹو میں بظاہر تو روس اور امریکہ کی دو بڑی عمارتیں ہی دکھائی گئی ہیں تاہم اس کے پیچھے چھپا پیغام یہ کہہ رہاہے کہ روس آہستہ آہستہ امریکہ پر اثر انداز ہو رہاہے ۔ ٹائمز میگزین میں اس حالیہ وقت میں ایسا کور لگایا جانے کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ بدھ کے روز ایف بی آئی کے ڈائریکٹر رابرٹ ملر کو 2016کے امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کے بارے میں تحقیقات کرنا ہے ۔

جس میں دیکھا جائے گا کہ ٹرمپ یا اس کے کسی رکن نے روس سے کوئی مدد تو حاصل نہیں کی ۔ڈونلڈ ٹرمپ کی روس کے لیے نئی پالیسیوں کی وجہ سے کافی حد تک سنجیدہ حلقے پریشان ہیں ۔اس کی ایک اور بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ چند دن پہلے ڈونلڈ ٹرمپ کی روسی سفارت کار سے ملاقات کے بعد اگلے ہی دن ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومے کو عہدے سے ہٹانا کو بھی اس سے جوڑا جا رہاہے ۔

مزیدخبریں