اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ وفاقی وزراء اور دیگر شخصیات شریک ہیں۔ اجلاس میں سالانہ بجٹ سمیت دیگر اہم امور کی منظوری دی جائے گی۔
اس اہم اجلاس میں صوبوں اور وفاق کے لیے ترقیاتی بجٹ کی منظوری اور صوبوں کے ساتھ حل طلب معاملات بھی میں پیش کیے جائیں گے۔اجلاس میں جی ڈی پی کی شرح 6 فیصد کرنے کی بھی منظوری دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال ترقیاتی بجٹ کا تخمینہ 21 کھرب 13 ارب رکھا گیا ہے جس میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے 11 کھرب 12 ارب اور وفاق کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 10 کھرب جبکہ PSDP کے لیے 866 ارب مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
وزیر اعظم اجلاس کے بعد سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کی دعوت پر سعودی عرب روانہ ہوں گے۔اپنے دورے میں وزیراعظم شاہ سلمان اور دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ وہ اس موقع پر ریاض میں اسلامی کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔ اس کانفرنس سے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ بھی خطاب کریں گے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں