صادق آباد : صادق آباد کے علاقے میں روشن بھیٹ کے قریب سیہون سے لاہور آنیوالی زائرین کی بس تیز رفتاری کے باعث ٹریلر سے ٹکراگئی ۔
ٹریفک حادثے میں 14 مسافر زخمی ہو گئے ہیں۔
ریسکیو اہلکاروں کا کہناہے کہ زخمیوں میں سے 4 مسافروں کی حالت تشویشنا ک ہے جنہیں طبی امداد کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال صادق آباد منتقل کر دیا گیا ھے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہیں مقامی آبادی کے افراد نے اپنی کوشش آپ کے تحت تمام زخمیوں کو بس سے نکالا ۔ مقامی افراد کا کہناہے کہ حادثہ اتنا شدید تھا کہ اس آواز دور دور تک سنی گئی ، جس کے بعد اطراف کی آبادی سے متعدد افراد موقع پر پہنچے ۔
واضح رہے کہ لال شہباز قلندر کے عرس سےواپسی ٹریفک حادثات ہونا ایک عام سی بات اس کی بڑی وجہ ڈرائیوروں کا ناتجربہ کار ہونا اور تیز رفتاری بتایا جا تاہے ۔