یورپ سے امریکا فضائی سفر کے دوران لیپ ٹاپ لے جانے کی اجازت برقرار

08:27 AM, 19 May, 2017

برسلز:عرب ممالک کی پروازوں پر لیپ ٹاپ لے جانے پر امریکی  پابندی کے بعد یورپ کے بارےمیں سننے میں آیاتھا کہ پابندی عائد کی جائے گی تاہم ذرائع کا کہناہے کہ یورپ سے امریکا کا فضائی سفر کرنے والے مسافروں کو اپنے ساتھ اپنے لیپ ٹاپ کمپیوٹرز کیبن میں لے جانے کی ابھی تک اجازت ہے۔ اس سلسلے میں امریکی حکام نے تاحال کوئی پابندی نہیں لگائی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برسلز میں یورپی کمیشن نے بتایا کہ فضائی سفر کے دوران سلامتی کے امور کے یورپی اور امریکی ماہرین کی ایک ملاقات میں امریکی مندوبین نے ایسا کوئی اعلان نہیں کیا کہ واشنگٹن حکومت نے امریکا جانے والی یورپی پروازوں کے مسافروں کے کیبن میں اپنے ساتھ لیپ ٹاپ کمپیوٹرز لانے پر پابندی لگا دی ہے۔

اسلیئے امریکہ کا سفر کرنے سے پہلے یہ جان لیں کے عرب ممالک سے امریکہ روانگی کے وقت اس مسلے کا حل ضرور کر لیں ۔

مزیدخبریں