پنجاب حکومت کی جانب سے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان

08:36 PM, 19 Mar, 2025

لاہور: وفاقی حکومت کے بعد پنجاب حکومت نے بھی عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عید الفطر کے حوالے سے تین تعطیلات ہوں گی۔ یہ تعطیلات 31 مارچ (بروز پیر) سے 2 اپریل (بروز بدھ) تک ہوں گی۔

پنجاب حکومت نے اس فیصلے میں وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کو مدنظر رکھا ہے، جس کے مطابق عید کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس سے قبل، ماہرین فلکیات کی جانب سے یہ پیش گوئی کی گئی تھی کہ رمضان المبارک 29 روز کا ہوگا اور عید الفطر 31 مارچ کو منائی جائے گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ 30 مارچ کی شام چاند نظر آنے کے امکانات ہیں، جس سے عید الفطر یکم اپریل (بروز منگل) کو بھی ہو سکتی ہے

مزیدخبریں