اسلام آباد: اپوزیشن اتحاد نے عید کے بعد ملک کی امن و امان کی صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلانے کا اعلان کیا ہے، جس میں حکومت کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں کو مدعو کیا جائے گا۔
اس فیصلے کے بعد، اپوزیشن نے تحریک کو منظم کرنے کے لیے ذیلی کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔ اجلاس میں اس تحریک کے بنیادی ڈھانچے کی منظوری دی گئی، اور رابطہ کمیٹی کی سربراہی اسد قیصر کو سونپ دی گئی۔ کمیٹی کی نگرانی حامد رضا کریں گے، جو سیاسی سرگرمیوں اور رابطوں کے امور پر کام کریں گے۔
اعلامیے کے مطابق، تیسری کمیٹی عید کے بعد امن و امان کی صورتحال اور سیاسی معاملات پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کے لیے کام کرے گی۔
پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا، جہاں اراکین کی سیاسی سرگرمیوں اور ان کے کردار پر مشاورت کی گئی۔ اسد قیصر نے بتایا کہ جے یو آئی کے رہنماؤں سے دوبارہ ملاقات ہوگی، اور اس میں گرینڈ الائنس میں شمولیت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔