کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 16 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 3038 ڈالر ہوگئی، جس کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1650 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 1415 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان کے صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 19 ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 73 ہزار 491 روپے ہو گئی ہے۔
صرف تین دنوں میں سونے کی قیمت میں 5 ہزار 3 سو روپے کا اضافہ ہوا ہے، جو کہ اس سے پہلے کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ چکا ہے۔