وزیراعظم شہباز شریف نے موسم بہار 2025 کی شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا

وزیراعظم شہباز شریف نے موسم بہار 2025 کی شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا

اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے موسم بہار 2025 کی شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا ہے، جس میں پورے پاکستان میں تقریباً 4 کروڑ 17 لاکھ پودے لگانے کا منصوبہ ہے۔ وزیراعظم نے اسلام آباد میں ایک تقریب کے دوران پودا لگا کر اس مہم کا آغاز کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اس مہم کا آغاز اہمیت رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شجرکاری نہ صرف ماحولیاتی آلودگی کو کم کرے گی بلکہ یہ بیماریوں میں بھی کمی لائے گی۔ انہوں نے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو بھی زیر بحث لاتے ہوئے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثرہ 10 ممالک میں شامل ہے، حالانکہ اس کا عالمی سطح پر گرین ہاؤس گیسز کے اخراج میں حصہ نہ ہونے کے برابر ہے۔

اس مہم کے دوران ملک بھر میں درختوں کی مختلف تعداد لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ پنجاب میں 1 کروڑ 28 لاکھ 70 ہزار، سندھ میں 1 کروڑ، خیبرپختونخوا میں 26 لاکھ 33 ہزار، بلوچستان میں 20 لاکھ 62 ہزار، آزاد کشمیر میں 1 کروڑ 1 لاکھ 47 ہزار اور گلگت بلتستان میں 40 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔ وزیراعظم نے عوام بالخصوص نوجوانوں اور کسانوں کو اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔

مصنف کے بارے میں