صدر آصف علی زرداری آج بلوچستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے

صدر آصف علی زرداری آج بلوچستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے

اسلام آباد : پاکستان کے صدر آصف علی زرداری آج بلوچستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے، جس میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو بھی ان کے ساتھ ہوں گے۔ اس دورے کے دوران صدر مملکت وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

ملاقاتوں میں بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال، دہشت گردی کے بڑھتے واقعات اور ان کی روک تھام کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی صدر پاکستان اور چیئرمین پیپلزپارٹی کو صوبے کی مجموعی صورتحال اور انتظامی امور سے متعلق آگاہ کریں گے۔

مصنف کے بارے میں