الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے ضمنی انٹراپارٹی انتخابات تسلیم کرلیے

10:56 PM, 19 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے ضمنی انٹراپارٹی انتخابات تسلیم کرلیے۔الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے انٹراپارٹی الیکشنز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔


الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق محمود خان پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے چیئرمین اور ملک افضل دین نائب چیئرمین ہوں گے۔پرویز خٹک کے چیئرمین شپ چھوڑنے کے بعد انٹراپارٹی انتخابات دوبارہ کرائے گئے تھے۔

مزیدخبریں