اسلام آباد :پاکستان کے لیے 1.1 ارب ڈالر کی آخری قسط کے امکانات واضح ہوگئے۔ معاہدے اور کامیابی کا حتمی اعلان آئی ایم ایف اعلامیہ کے ذریعے کرے گا ۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کے مشن کو معاشی کارکردگی پر مطمئن کرلیاہے۔ قلیل مدت کے سٹینڈ بائی معاہدے کا دوسرا اقتصادی جائزہ کامیاب ہوگیاہے۔ آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ اپریل میں پاکستان کے لیے 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور کرسکتا ہے ۔