شہلا رضا پاکستان ہاکی فیڈریشن کی پہلی خاتون صدر منتخب

05:01 PM, 19 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

 کراچی:شہلا رضا پاکستان ہاکی فیڈریشن کی پہلی خاتون صدر منتخب  ہوگئیں۔ترجمان کے مطابق  پی ایچ ایف  کانگریس کاغیر معمولی اجلاس کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔ جس میں قومی اسمبلی کی رکن سیدہ شہلا رضا کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کی صدر منتخب کرلیا گیا۔

شہلا رضا پاکستان ہاکی فیڈریشن کی صدر بننے والی پہلی خاتون ہیں۔ کانگریس نے اجلاس میں شہلارضا کو متفقہ طور پر صدر منتخب کیا جب کہ راجا شجاع متفقہ طور پر خزانچی منتخب ہوئے۔

پی ایچ ایف کانگریس اجلاس میں نیشنل بینک اور پاکستان کسٹم کے نمائندگان بھی شریک ہوئے،کانگریس اجلاس میں 64 میں سے 54 ممبران نے شرکت کی۔شہلا رضا اس قبل پی ایچ ایف کی نائب صدر کے فرائض سر انجام دے تھیں۔

مزیدخبریں