ملک کی درآمدات میں  اضافہ،  8 ماہ میں موبائل فونز کی درآمد میں 156 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ

04:40 PM, 19 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی : درآمدات میں پھر سے اضافہ ہونے لگا۔اعداد وشمار کے مطابق ملک کی درآمدات میں اضافہ ہورہا ہے۔ ادارہ شماریات پاکستان نے درآمدی بل کا ڈیٹا جاری کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے  8 ماہ میں موبائل فونز کی درآمد میں 156 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔

پاکستانیوں نے   ایک  ارب 15 کروڑ ڈالر مالیت کے موبائل فونز درآمد کیے ہیں ۔گزشتہ مالی سال 8 ماہ میں موبائل فونز کا درآمدی بل 44 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تھا۔

مزیدخبریں