ملازمین کی ہمیشہ بہت عزت کرتی ہوں وہ میرے بچوں کی طرح ہیں:بشری انصاری

03:52 PM, 19 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی : اداکارہ بشری انصاری کاکہنا ہے کہ   ملازمین کی ہمیشہ بہت عزت کرتی ہوں اور میرے لیے وہ میرے بچوں کی طرح ہیں۔ بشری انصاری نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں انٹرویو میں کہاکہ   ملازمین کی ہمیشہ بہت عزت کرتی ہوں اور میرے لیے وہ میرے بچوں کی طرح ہیں۔
انہوں نے  مزید کہا کہ  گھریلو ملازمین جو کام کرتے ہیں جیسے کھانا پکانا وغیرہ تو ان کاموں کے انسان اُنہیں پیسے دے سکتا ہے لیکن وہ جس ایمانداری اور محبت سے کام کرتے ہیں اس کی اُنہیں کوئی قیمت نہیں ادا کی جا سکتی بلکہ ایسے میں صرف ان کی عزت اور قدر کی جا سکتی ہے اور وہ پیسوں سے بھی بڑھ کر ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے جو گھریلو ملازمین ہیں میرے ساتھ  12 یا 13  سال سے ہیں، اس لیے میرا تو اُنہیں ملازمین کہنے کو بھی دل نہیں کرتا۔بشریٰ انصاری نے کہا کہ اگر انسان اپنے ملازمین کی عزت کرے تو وہ ہمیشہ وفاداری اور ایمانداری سے کام کریں گے۔
انہوں نے ایسے لوگوں پر تنقید بھی کی جو اکثر اپنے ملازمین سے کام کرواتے ہوئے اُنہیں طعنے دے رہے ہوتے ہیں یا اگر ان سے گھر کی کوئی چیز غلطی سے ٹوٹ جائے تو ان کی تخواہ میں سے پیسے کاٹ لیتے ہیں۔اداکارہ نے مزید کہا کہ گھر کی ٹوٹنے والی چیزیں ہم سے بھی گر کر ٹوٹ سکتی ہیں ملازمین کوئی جان بوجھ کر تھوڑی توڑتے ہیں تو اس طرح چھوٹی چھوٹی باتوں پر ملازمین کو ڈانٹنے اور طعنے دینے سے مجھے سخت نفرت ہے ایسا نہیں کرنا چاہیے۔

مزیدخبریں