اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرا دی۔
پی ٹی آئی کے ضلعی صدر عامر مغل نے وکیل شیر افضل مروت کے ذریعے درخواست دائر کردی۔۔درخواست میں سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت فریقین کو 30 مارچ کو رات 10 بجے اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت دینے کا حکم دے،پی ٹی آئی کو پریڈ گراؤنڈ، ایف 9 پارک یا ڈی چوک پر جلسے کی اجازت دی جائے۔
درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ عدالت فریقین کو جلسے کے روز سڑکیں بند کرنے، شرکاء کیخلاف پر تشدد کارروائی نہ کرنے کے احکامات جاری کرے۔