لاہور ہائیکورٹ: نااہلی کی مدت پانچ سال کرنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

11:56 AM, 19 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے ارکان اسمبلی کی نااہلی کی مدت پانچ سال کرنے کیخلاف درخواست پر کارروائی مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے شہری شبیر اسماعیل کی درخواست پر سماعت کی  جس میں الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے ذریعے نا اہلی کی معیاد پانچ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا.

 وفاقی حکومت کے وکیل نے درخواست کی مخالفت کی اور اعتراض اٹھایا کہ درخواست قابل پیش رفت نہیں ہے.  درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے نشاندہی کی کہ نا اہلی کی معیاد پانچ سال مقرر کرنے کیلئے آئین میں ترمیم کی ضرورت تھی. اسے الیکشن ایکٹ میں صرف  ترمیم کرنے سے  نا اہلی کی معیاد مقرر نہیں کی جاسکتی.

وکیل نے یہ نکتہ اٹھایا کہ آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت  نااہلی کی مدت 5 سال مقرر کی گٸی جبکہ سپیریم کورٹ پہلے ہی 62 ون ایف کی تشریح کر چکی ہے. وکیل کے مطابق  نا اہلی کی معیاد مقرر کرنے کیلئے قانون میں ترمیم سپریم کورٹ کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہے.

درخواست میں استدعا کی گئی کہ  نااہلی کی مدت پانچ سال کرنے کی ترمیم کو کالعدم قرار  دیا جائے.

مزیدخبریں