ملک کے خلاف پراپیگنڈا کرنے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند 

ملک کے خلاف پراپیگنڈا کرنے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند 

اسلام آباد: پاکستان میں مذہبی ، مسلکی ،لسانی منافرت اور ملک کے خلاف پراپیگنڈا کرنے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کردیے گئے ہیں۔ 

نیو نیوز کے مطابق اسلام آباد پولیس کے انسداد انتہا پسندی یونٹ نے کارروائی کی ہے۔  سوشل میڈیا پر مذہبی، مسلکی، لسانی منافرت پھیلانے والے 462 اکاونٹس بند کروا دئیے۔

اسلام آباد پولیس نے منفی سرگرمیوں میں ملوث 1522 اکاونٹس کی نشان دہی  کی ہے۔ان اکاونٹس کی بندش کے لئے ایف آئی اے کو خط لکھا گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بند ہونے والے اکاونٹس میں 65 مذہبی، 47 ملک کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے اور 350 اکاونٹس دہشت گردی مواد پھیلانے میں ملوث تھے۔ باقی 1060 اکاونٹس کو بھی جلد بند کردیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں