اسلام آباد: توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں صدر مملکت آصف علی زرداری ، سابق وزیر اعظم نواز شریف ، یوسف رضا گیلانی اور دیگر کیخلاف کیس میں نیب نے رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں صدر مملکت آصف علی زرداری، سابق وزیر اعظم نواز شریف، یوسف رضا گیلانی اور دیگر کیخلاف کیس کی سماعت کی، آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرلی ہے۔
نیب پراسکیوٹر اظہر مقبول شاہ نے موقف اپنایا کہ نواز شریف نے شامل تفتیش کرنے کی درخواست دی تھی ، نواز شریف کو شامل تفتیش کرلیا گیا تھا، اب ہمارے تفتیشی افسر دستیاب نہیں ہیں۔تفتیش کی روشنی میں رپورٹ پیش کریں گے کہ کیس چلایا بھی جاسکتا ہے یا نہیں۔
نیب پراسکیوٹر نے کہا کہ عدالت آئندہ سماعت تک کا وقت دے دے رپورٹ جمع کروا دیں گے۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 17 اپریل تک ملتوی کر دی ۔