سی ٹی ڈی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی، ٹی ٹی پی دہشت گرد ولی رحمٰن گرفتار

09:55 AM, 19 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی: کراچی کے منگھو پیر روڈ پر نورس چورنگی کے قریب محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشت گرد ولی رحمٰن کو گرفتار کرلیا۔

 سی ٹی ڈی حکام کے مطابق  گرفتار دہشت گرد ولی رحمٰن کے قبضے سے دستی بم برآمد ہوا ہے۔ ولی رحمٰن پر مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

حکام نے بتایا کہ  ولی رحمٰن متعدد دہشت گرد حملوں میں ملوث رہا ہے، اس کا تعلق کمانڈر عظمت اللہ عرف طارق گروپ سے ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ولی رحمٰن نے ہلاک دہشت گرد قاری حسین سے خودکش حملے کی ٹریننگ لی تھی، گرفتاری کے خوف سے 2009 میں ولی رحمٰن دبئی فرار ہوگیا تھا۔

مزیدخبریں