لاہور : سابق وزیر اعظم نواز شریف ایک بار پھر لندن جانے کیلئے تیار ہیں لیکن اس سے پہلے ماہ رمضان کے آخری عشرے میں عمرہ کی ادائیگی کی لیے روانہ ہوں گے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں سعودی عرب اور پھر واپسی پر لندن جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نوازشریف کے ساتھ حسن نواز، حسین نواز، وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے بھی جانے کا امکان ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کا بھی عمرے کی سعادت کےلئے رمضان کے آخری عشرے میں سعودی عرب جانے کا امکان ہے۔نواز شریف لندن میں اپنا چیک اپ کروائیں گے اور کچھ عرصہ قیام کے بعد پاکستان پہنچیں گے۔