سنی اتحاد کونسل کی طرف سے ملک احمد خان بھچر  پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد

09:41 AM, 19 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: سنی اتحاد کونسل نے ملک احمد خان بھچر کو  پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور معین ریاض قریشی کو ڈپٹی اپوزیشن لیڈر نامزد کر دیا، تاہم حلف اٹھانے کے بعد اسلم اقبال یہ عہدہ لیں گے۔


سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے پنجاب اسمبلی میں ملک احمد خان بھچر کی بطور اپوزیشن لیڈر اور معین ریاض قریشی کی بطور ڈپٹی اپوزیشن لیڈر نامزد  کرنے کا اعلان کر دیا۔

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ لاقانونیت کی انتہاء ہے کہ پنجاب اسمبلی میں ہمارے لیڈر آف اپوزیشن کے لئے نامزد ایم پی اے میاں اسلم اقبال کو حلف تک نہیں لینے دیا جا رہا۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا ہے ک اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کے موصولہ پیغام و ہدایت اور میاں اسلم اقبال کی مشاورت سے عارضی طور پر ملک احمد بھچر کو لیڈر آف اپوزیشن نامزد کیا جاتا ہے، لیکن اسلم اقبال حلف اٹھانے کے بعد لیڈر آف اپوزیشن ہوں گے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے سنی اتحاد کونسل نے پی ٹی آئی حمایت یافتہ میاں اسلم اقبال کو بظور اپوزیشن لیڈر نامد کیا تھا لیکن  انہیں  حلف برداری کے وقت اسمبلی میں جانے کی اجزت نہیں دی گئی تھی۔ 

مزیدخبریں