پی ایس ایل جیتنے پر وزیر اعظم شہباز شریف کی اسلام آباد یونائیٹڈ کو مبارکباد

پی ایس ایل جیتنے پر وزیر اعظم شہباز شریف کی اسلام آباد یونائیٹڈ کو مبارکباد

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کا فائنل جیتنے پر اسلام آباد یونائیٹڈ کو مبارکباد پیش کی ہے۔

وزیراعظم نے پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)، سیکیورٹی فورسز، انتظامیہ، منتظمین اور شائقین کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ کا کھیل پوری قوم کو متحد کرتا ہے، پوری لیگ میں شاندارمقابلےاوربہترین اسپورٹس مین اسپرٹ دیکھنےمیں آئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پی ایس ایل میں شرکت کرنے والے بین الاقوامی کھلاڑیوں کے خصوصی طور پر ممنون ہیں، پی ایس ایل کی بدولت پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں مدد ملی۔

 
 

 
 

انہوں نے واضح کیا کہ حکومت ملک میں کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کے فروغ کی خاطر ہرممکن اقدامات کے لیے پُرعزم ہے۔

مصنف کے بارے میں