اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی مقامی عدالت نے عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس پیشی پر ہنگامہ آرائی کے الزام میں گرفتار 59 پی ٹی آئی کارکنوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع کچہری کی عدالت میں پیش ملزمان میں پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی امجد خان نیازی بھی شامل ہیں، عدالت نے زخمی ملزمان کا طبی معائنہ کرانے کا حکم بھی دیا ہے۔
دوران سماعت جج کا کہنا تھا کہ صرف اس لئے کیس سن رہاہوں کہ یہ گرفتار ہیں، پولیس 24 گھنٹے سے زیادہ انہیں اپنے پاس رکھ نہیں سکتی۔عدالت میں زخمی ملزمان کی جانب سے زخم بھی دکھائے گئے۔
پی ٹی آئی وکلا کا کہنا تھا کہ ایسا رویہ کیسے چلے گا؟ بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، اس پر عدالت کا کہنا تھا کہ میڈیا پر دو طرفہ صورتحال دیکھ رہے تھے، ایس ایچ او نے عدالت کو دکھایا وہ بھی زخمی ہوئے۔
پولیس کی درخواست پر عدالت نے پی ٹی آئی رہنما امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دیدیا جبکہ پولیس کو شدید زخمی افراد کا پمز سے میڈیکل کروانے کا حکم بھی دیا۔
پی ٹی آئی رہنماءامجد نیازی سمیت دیگر گرفتار کارکنوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم
05:02 PM, 19 Mar, 2023