ٹوئٹر نے ویڈیو تخلیق کاروں کے لیے تعلیمی کورس شروع کردیا

02:32 PM, 19 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

 ٹوئٹر نے   ویڈیو تخلیق کاروں کے لیے تعلیمی کورس شروع کردیا ۔

اگر  آپ ایک تخلیق کار ہیں  اور سب سے زیادہ دلکش اور توجہ حاصل کرنے والی ویڈیوز بنانا سیکھنا چاہتے ہیں؟  تو ٹوئٹر   آپ کیلئے مددگار ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ ٹوئٹر نے حال ہی میں ویڈیو تخلیق کاروں کے لیے ایک نیا تعلیمی کورس جاری کیا ہے اور اسے 'ناقابلِ نظر' کا نام دیا ہے۔

ٹویٹر   کی یہ  ویڈیو سیریز   آٹھ حصوں پر مشتمل  ہے جس میں 2 منٹ کی ویڈیوز شامل ہیں جو صارفین کو ان کی ویڈیوز میں چھوٹی تفصیلات کے بارے میں رہنمائی کرتی ہیں، اس میں ویڈیو لے آؤٹ، توجہ حاصل کرنے اور بہت  سے  فیچرز  شامل ہیں۔

اگرچہ ٹویٹر ویڈیو کورس مختصر ہے، لیکن یہ بہترین ویڈیوز بنانے کے لیے کچھ بہترین بصیرت فراہم کرتا ہے اور تمام ویڈیو تخلیق کاروں اور مارکیٹرز کے لیے دیکھنا ضروری ہے۔

  ٹویٹر   انتظامیہ کا  ویڈیو مارکیٹنگ کورس کے بارے میں کہنا ہے کہ یہ ٹویٹر کے 'فلائٹ اسکول' پروگرام کا ایک حصہ ہے ، Unskippable مشتہرین کے لیے بہتر اشتہاری طریقوں کو ظاہر کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ یہ  ٹوئٹر کی ان ہاؤس تخلیقی ٹیم کے ذریعے بنایا گیا ہے جو یقینی طور پر قابل اعتبار ہے۔ 

مزیدخبریں