بھارت میں خالصتان کا قیام  ،بھارتی سکھ کمیونٹی   کی جانب سے آسٹریلیا کے شہر برسبن میں ریفرنڈم جاری

01:35 PM, 19 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

 آسٹریلیا :بھارت میں خالصتان کے قیام  کیلئے بھارتی سکھ کمیونٹی   کی جانب سے آسٹریلیا کے شہر برسبن میں ریفرنڈم کروایا جا رہا ہے۔

خالصتان ریفرنڈم کا اگلا مرحلہ آسٹریلیا کے شہر برسبن میں آج منعقد ہو رہا ہے۔ جس میں سکھ کمیونٹی بھارتی شدت پسندی سے اظہارِ بیزاری اور خالصتان کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ریفرنڈم کیلئے ووٹنگ سے قبل برسبن میں صورتحال کشیدہ  ہوگئی۔ خالصتان کے حامی سکھوں نے برسبن میں اعزازی بھارتی قونصل خانے کوزبردستی بند  کروا دیا۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی  نے سکھوں کی سرگرمیوں پر پریشانی کا اظہار  کیا ہے۔

خیال رہے کہ بھارت میں خالصتان کے قیام  کیلئے  ہونے والے  ریفرنڈم  کے پہلے مرحلے میں میلبورن میں 50 ہزار سے زائد سکھوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا تھا۔

مزیدخبریں