گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے وفاقی وزیر  ریلویز اینڈ ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق کی ملاقات

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے وفاقی وزیر  ریلویز اینڈ ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق کی ملاقات

لاہور :گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے وفاقی وزیر  ریلویز اینڈ ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق کی ملاقات ہوئی ۔ 

 ملاقات میں ریلوے اور ایوی ایشن کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،  وفاقی وزیر سعد رفیق نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کو  ریلوے اور پی آئی اے میں بہتری کیلئے کئےگئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی ۔

  
وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا  تھا کہ پی آئی اے کے اندر بہت بہتری لائی جا رہی ہے، جہازوں کی حالت بہت کی جا رہی ہے،  عوام کو سفری سہولتیں دینے کیلئے جہازوں کے روٹس بڑھائے جا رہے ہیں،  ریلوے اسٹیشنز کی حالت بہتر کی جا رہی ہے۔

 گو رنر پنجاب بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ عوام کیلئےسفری سہولتوں  کی بہتری کیلئےکئے گئے اقدامات قابل تعریف ہیں،  حکومت  مشکل حالات کے باوجود ہر شعبے میں بہتری لانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔

مصنف کے بارے میں