آئی جی  اسلام آباد کا پولیس اور دیگر فورسز  اہلکاروں پر پی ٹی آئی کےمشتعل  کارکنوں کے حملے کیخلاف مقدمات درج کرنے کا حکم

  آئی جی  اسلام آباد کا پولیس اور دیگر فورسز  اہلکاروں پر پی ٹی آئی کےمشتعل  کارکنوں کے حملے کیخلاف مقدمات درج کرنے کا حکم

   اسلام آباد: گزشتہ روز جوڈیشل کمپلیکس   میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی پیشی کے موقع پر پولیس اور دیگر فورسز  کے اہلکاروں پر   پی ٹی آئی کے مشتعل  کارکنوں   کے پتھراؤ  اور جلاؤ گھیراؤ کے خلاف  پولیس کی جانب سے مزید مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

  پولیس  ذرائع کا کہنا ہے کہ  پی ٹی آئی کے  کارکنوں کی جانب سےگزشتہ روز  توڑ پھوڑ  اور جلاؤ گھیراؤ   سے پولیس اور دیگر فورسز کے25 اہلکار زخمی ہوئے جبکہ 15 گاڑیوں کو نقصان پہنچا جبکہ 4 گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں جس پر  پولیس کی جانب سے   پارٹی  کارکنوں  کے خلاف مزید مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کیا  گیا ہے ۔ مقدمات تھانہ رمنا میں درج کیے جائیں گے ،تمام مقدما ت  ان پولیس  افسران اوراہلکاروں کی مدعیت میں درج ہوں گے   جو زخمی ہوئے یا جن کی موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں جلائی گئیں۔ 
 
اس حوالے سے اسلام آباد پولیس نے تمام اہلکاروں سے درخواستیں  طلب کرلی  ہیں۔جبکہ 30 کے قریب کارکنوں  کو  بھی گرفتار  کیا گیا ہے۔ 
 
املاک کو نقصان پہنچانے کے حوالے سے مقدمہ کس کی مدعیت میں درج ہو گا؟  انتظامیہ اور وفاقی پولیس کی جانب سے  اس حوالے سے تاحال کوئی  فیصلہ  سامنے نہیں آیا ۔آئی جی اسلام آباد نے نقصان کا  جلد از جلد تخمینہ لگانے کے احکامات دےدیئے ہیں ۔
 
واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی کی اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے موقع پر  پی ٹی آئی کارکنوں کا پولیس سے تصادم ہوا تھا۔  
 

مصنف کے بارے میں