پاکستان کا ایٹمی پروگرام محفوظ ہاتھوں میں ہے،امریکہ

09:33 AM, 19 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک
پاکستان کا ایٹمی پروگرام محفوظ ہاتھوں میں ہے،امریکہ

واشنگٹن :امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹ کام کے کمانڈر جنرل مائیکل کوریلا  کاکہناہے  کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام محفوظ ہاتھوں میں ہے۔

 جنرل مائیکل کوریلا کا کہنا تھا کہ  پاکستان کے جوہری پروگرام کی سلامتی سےمتعلق طریقہ کار پر اعتماد ہے،امریکی سینیٹ کی آرمز سروسز کمیٹی میں سوال کے جواب پر  انہوں نے کہا  سیاسی عدم استحکام اور اقتصادی بحران کے خدشات سے قطع نظر پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی محفوظ کمانڈ اور کنٹرول محفوظ ہے۔

جنرل مائیکل کوریلا نے مزید کہا کہ پاکستان کو   بجٹ، موجودہ مالی و سیاسی صورتحال اور   دہشت گردی  جیسے خدشات کا سامنا ہے۔

مزیدخبریں