لاہور : پاکستان اور آسٹریلیا تیسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیموں کے لاہور میں ڈیرے ڈال لیے۔قذافی اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کا بھرپور پریکٹس سیشن ہوا۔ سخت دھوپ میں بیٹنگ ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں ۔تیسرا ٹیسٹ 21 مارچ سےقذافی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔
نیونیوز کے مطابق سری لنکن ٹیم پر اٹیک کے بعد لاہور سے روٹھی ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی ہوگئی ۔تیرہ سال بعد ٹیسٹ میچ کے لیے قذافی اسٹیڈیم میں میدان سج گیا۔پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں نے قذافی اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس کی۔
Teams arrive at Gaddafi Stadium Lahore for training 🙌🏼 #BoysReadyHain l #PAKvAUS pic.twitter.com/8k8U85vb5P
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 19, 2022
سخت گرمی کا مقابلہ کرنے کے لیے کھلاڑیوں کی تپتی دھوپ میں بھرپور مشقیں کیں۔بیٹنگ ، باؤلنگ اور فیلڈنگ سیشن میں خوب پسینہ بہایا۔
And now a new batting drill! pic.twitter.com/bwE34oY4Fe
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 19, 2022
دونوں ٹیموں نے پچ کا بھی باریک بینی سے جائزہ لیا۔آسٹریلین کھلاڑی اسٹیڈیم پہنچتے ہی پچ کا مشاہدہ کرتے رہے۔پاکستانی ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق بھی کھلاڑیوں کے ہمراہ پچ کا جائزہ لیتے رہے۔
Top work @iMRizwanPak 👏👏
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 19, 2022
Pakistan begin Lahore Test preparations at the GSL.#BoysReadyHain I #PAKvAUS pic.twitter.com/f914w4CVrH
پریکٹس سیشن میں محمد رضوان آف بریک جبکہ نسیم شاہ لیگ بریک باؤلنگ کا ہنر دکھاتے رہے۔سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ 21 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔