کانفرنس میں رخنہ ڈالا تو اپوزیشن کے ساتھ وہ ہوگا کہ ان کی نسلیں یاد رکھیں گی: شیخ رشید 

05:36 PM, 19 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سپیکر کی طرف سے تحریک عدم اعتماد پر اجلاس نہ بلانے پر بلاول بھٹو کی طرف سے ایوان میں دھرنے اور او آئی سی اجلاس نہ ہونے دینے کی دھمکی پر حکومت نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ 

  

نیو نیوز کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اپوزیشن میں ہمت ہے تو او آئی سی کانفرنس روک کر دکھائے ۔ ان کے ساتھ وہ ہوگا کہ ان کی آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گے۔ 

  

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ بلاول آپ ایک بڑے خاندان کے چشم و چراغ ہیں آپ بھارتی ایجنڈے کا حصہ نہیں بنیں گے اور آپ اس کانفرنس کو انڈر مائن نہیں ہونے دیں گے۔

 کراچی میں نیوز کانفرنس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ او آئی سی اجلاس میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی تو ریاست آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی۔ کسی میں جرات نہیں کہ وہ او آئی سی کانفرنس کو روک سکے۔ 

مزیدخبریں